کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 10 دکاندار گرفتار اور 4 تندور سیل ،تفصٰلات کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق گرانفروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کوئٹہ متحرک ہےاس ضمن میںڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی نگرانی میں تحصیلدار صدر نے گزشتہ روزجوائنٹ روڈ، سمنگلی روڈ اور عالمو چوک پر کارروائی کرتے ہوئے 10 دکاندار گرفتار اور 4 تندور سیل کر دیے۔