کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے رہائشی نبی بخش شاہوانی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا غائب ہے اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے تعلق ہوا تو اس کا میرئے اور خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا فیاض احمد شاہوانی ڈیڑھ ماہ سے گھر سے غائب ہے ، جسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر اس کے بارئے میں کچھ معلوم نہ ہوسکا ۔ اگر میرا بیٹا کسی مسلح تنظیم کا حصہ ہوا تو میرا اور میرئے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔