کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزارت حج و مذہبی امورکی غیررجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کیخلاف کارروائی التوا کا شکار ،ٹریول ایجنٹس بغیرکوٹہ کے سرعام حج عمرہ پیکجز کی تشہیر کرتے ہیں کارروائی عمل میں لائی جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزارت حج و مذہبی امورنےملک بھر میں غیر قانونی وغیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں مختلف مانیٹرنگ و چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں جنہوں نے ملک بھر کے تمام ٹور آپریٹرز کی فہرستیں مرتب کی تھیں مگر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جن کے پاس حج کوٹہ نہیں ہوتا اس کے باوجودوہ حج پیکیج متعارف کروا تے ہیں اور اس ضمن میں تشہری مہم بھی چلاتے ہیں ماضی میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹر سادہ لوح عوام کو اس ضمن میں لوٹ بھی چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ٹور آپریٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔