امریکا مزید فوجی دستے مشرق وسطیٰ میں بھیج رہا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان فوجیوں میں سیلرز اور میرینرز شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون آنے والے دنوں میں ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیج رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران پر معاہدے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر جنگ بندی برقرار نہیں رہتی تو امریکا کی جانب سے اضافی حملوں یا زمینی کارروائیوں کے امکان پر غور کیا جا سکتا ہے.