لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور کے نواحی علاقے لکھوڈیر میں سْتھرا پنجاب کے پہلے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے لکھوڈیر ڈمپنگ سائٹ پر پائلٹ بائیو گیس پلانٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈی جی سْتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ ذیشان رفیق کو پائلٹ بائیوگیس پراجیکٹ سمیت ویسٹ ٹو ویلیو فیز پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار وسیع کیا جائے گا۔