کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ اسمگلنگ ، منشیات اور جرائم کے تدارک کے لئے تما م قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمرا ہ متحرک ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سینٹرل پولیس آفس میں بلوچستان پولیس کی جانب سے 8کروڑ روپے کی مالیت کی نا ن کسٹم پیڈ 24قیمتی گاڑیاں کلکٹر کسٹم بلوچستا ن ڈاکٹر کرم الہٰی کے حوالے کرنے کی مناسبت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پولیس اور کسٹم کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد طاہر نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال اور خرید و فروخت کے خلاف جاری مہم جاری ہے جبکہ داخلی راستوں پر بھی پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی کو عملی شکل دے دی گئی تاکہ ان کی آزادانہ نقل و حمل کی روک تھام ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال اکثر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیکھی گئی ہیں جس کا ریکارڈ پولیس اور ایکسائز کے پا س نہ ہونے کی وجہ قانونی مشکلا ت کے درپیش رہتی ہیں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر کرم الہٰی نے بلوچستان پولیس کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری کو عملی طور پر نبھانے کے عمل کوسراہتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں غیر قانونی سرگرمیوں کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال کی جارہی ہیں اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کوئٹہ پولیس کی جاری مہم کے دوران اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں باقاعدہ طور پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیاگیاہے۔