کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے موبائل چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک پولیس نے ایک کاروائی کے دوران موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے گذشتہ روز بھی کچلاک میں میں ایک شخص سے موبائل چھین لیاتھا۔جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔