کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بیان میں چالو باوڑی تا افغانیہ چوک، تبلیغی مرکز روڈ کی انتہائی خراب اور ابتر صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے کی سڑکیں سابقہ رکنِ صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے دور میں نہایت معیاری اور بہترین انداز میں تعمیر کی گئی تھیں جن سے مقامی آبادی کو بڑی سہولت حاصل ہوئی تھی تاہم کئی برسوں سے ان سڑکوں کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث آج یہ اہم شاہراہیں شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں پختہ حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گرد و غبار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اس صورتحال کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہو گیا ہےبیان میں صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اہم شاہراہ اور اس سے ملحقہ گلیوں کی فوری اور معیاری بنیادوں پر تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے۔