• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینزکی ملازمین کے حقوق کی بحالی کیلئے احتجاجی ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز (رجسٹرڈ) کے ڈویژنل صدر شیخ محمد اسماعیل، جنرل سیکرٹری کریم نواز خان، وائس چیئرمین ڈویژنل حاجی محمد قاسم، سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن محمد طفیل قریشی ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان وسیم اعجاز، چیئرمین ملتان عابد حسین اور دیگر نے گریجویٹی، پنشن اور رول اے 17کی بحالی کےمطالبہ کے حق میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں، پنشن، گریجویٹی اور دیگر مراعات میں کٹوتیوں نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو شدید معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ملتان سے مزید