• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ جمعہ کو اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا،پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی ، ایجنڈے پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی، اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔ تلاوت،نعت اور قومی ترانہ کے بعد وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کی گئی تو پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نےپوائنٹ آف آرڈر مانگا،ڈپٹی سپیکر نے جواب دیا کہ پہلے وقفہ سوالات لے لیں اس کے بعد پوائنٹ آف آرڈرز بھی دوں گا اسی لئے اجلاس جلدی شروع کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید