• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب کل ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتخب خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8مارچ کو ہوگی۔پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز دی جائیں گی جبکہ انہیں روڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا یہ اقدام خواتین کو محفوظ، خودمختار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام خواتین کی خودمختاری اور نقل و حرکت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبہ خواتین کی خودمختاری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، حکومتِ سندھ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے متعارف کرانے کے لئے پُرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید