• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پھنسے سیاحوں کیلئے فارم ہاؤس کھول دیا گیا، مفت رہائش اور کھانا

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں پھنسے سیاحوں کیلئے فارم ہاؤس کھول دیا گیا، مفت رہائش اور کھانا، دبئی کے ڈویلپر ڈاکٹر دھیراج جین نے 80 ہزار مربع فٹ کا فارم ہاؤس سیاحوں کے لیے مختص کر دیا۔ سیاحوں کو لانے کیلئے 11گاڑیاں فراہم، 6 رولز رائس بھی شامل، 11 بیڈ رومز و 4 بڑے ہال سونے کی جگہوں میں تبدیل کیے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں پھنسے سیاحوں کے لیے فارم ہاؤس کھول دیا گیا، رولز رائس میں آمد، مفت قیام اور کھانے کی سہولت, دبئی کے ڈویلپر ڈاکٹر دھیراج جین نے اپنے 80 ہزار مربع فٹ کے فارم ہاؤس کو پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے کھولا، فارم ہاؤس میں رہائش، کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید