• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھے گا، ایرانی قونصل جنرل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تعینات اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے کہا ہے کہ ایران کو ملکی دفاع کا قانونی اور سفارتی طور پر مکمل دفاع کا اختیار ہے، ایران اس وقت تک جنگ جاری رکھے گا جب تک مقاصد حاصل نہیں ہوتے ،جہاں جہاں بھی امریکا اور اسرائیل کے اثاثے موجود ہیں ان کو نشانہ بنا نا ایران کا حق ہے، امریکا دوست ممالک کے ذریعے مذاکرات کا ڈھونگ رچاتارہا اور دوسری جانب خطے میں بحری بیڑا تعینات کر دیا۔جمعہ کو ایرانی قونصل خانے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے قونصل جنرل نے پاکستان کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اس بات خوشی ہے کہ پاکستان ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے اور جارحیت کی مذمت کر رہا ہے۔پاکستان میں جو علماء سمیت دیگر شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد ایران کے حق میں بات کر رہے ہیں ہم ان کے شکر گزار ہیں اور جو ریلیاں نکالی جا رہی ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید