• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے نے سندھ پولیس سے تفتیشی افسران مانگ لیے

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی کلیدی پی ایس پی انتظامیہ نے سندھ پولیس سے تفتیشی افسران ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ پی ایس پی ڈائریکٹر جنرل خرم علی شاہ نے پی ایس پی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عارف شہباز خان کو ہدایت کی جس پر انہوں نے انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ادارے میں تفتیشی افسران کی بے انتہا کمی ہے اور تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا تین برس کی ڈیپوٹیشن پر تفتیشی افسران کو ان کے ادارے میں ٹرانسفر کر دیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید