کراچی (جنگ نیوز) 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل ”نیشنل ٹی 20کپ“ کا آغاز ہفتے سے پشاور میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دِن لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور اور کراچی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا۔ 12 روزہ ٹورنامنٹ میں روزانہ 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، اس ٹورنامنٹ کے تمام 23 میچ پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ HD سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔