کراچی (رفیق مانگٹ)جرمن پبلشر ایکسل اسپرنگر نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو 2کھرب 14ارب51کروڑ روپی( 575 ملین پاؤنڈ )میں خرید کر برطانیہ کے اخبارات کے منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی کر دی ہے۔ یہ غیر متوقع خریداری اس وقت سامنے آئی جب ڈیلی میل کے مالک لورڈ روتھرمیر ٹیلی گراف کے حصول کی تیاری کر رہے تھے، تاہم ایکسل اسپرنگر نے سبقت لے کر مکمل سیکیورٹی کے ذریعے ٹیلی گراف کی ملکیت حاصل کر لی۔ٹیلی گراف کے مطابق ایکسل اسپرنگر کے چیف ایگزیکٹو میتھیاس ڈوپفنر نے کہا کہ ٹیلی گراف کی خریداری ان کے لیے طویل عرصے کا خواب پورا ہونے کے مترادف ہے اور وہ اس ادارے کی خصوصیات اور وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ترقی دینا چاہتے ہیں۔