اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے اور عہدوں کا چارج سنبھالنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جن کی منظوری چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دی، ارشاد حسین نے ڈی جی کمپلائنس رسک مینجمنٹ کا اضافی چارج، علی توقیر اور ہرا خان نے سیکنڈ سیکریٹری عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس۔20کے افسر ارشاد حسین جو اس وقت ممبر (او پی ایس) آڈٹ/سی آر ایم، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات ہیں، کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس) کمپلائنس رسک مینجمنٹ، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ۔