اسلام آباد(آ ئی این پی)عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، بجلی صارفین پر ماہانہ ہزاروں روپے کے فکسڈ چارجز عائد، بجلی استعمال نہ کرنے پر بھی ماہانہ ہزاروں روپے ادا کرنا ہونگے،ماہرین کےمطابق فکسڈ چارجز کا نفاذ سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو زیادہ متاثر کریگا جبکہ پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز کے صارفین پر بھی ہ اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد سولر سمیت تمام تھری فیز میٹرز کے حامل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز نافذ کر دئیے گئے۔