اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان نے سویڈش کمپنیوں کو ملک کے کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سویڈش سفیر ایلگزینڈرا برگ وان لنڈے نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخی ریکوڈک منصوبے سے ہٹ کر بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سفیر ایلگزینڈرا برگ وان لنڈے نے اس بات پر زور دیا کہ سویڈن پچھلے 77 سالوں سے پاکستان کے ساتھ مضبوط روابط برقرار رکھے ہوئے ہے، اور یہ تعاون ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، پیکیجنگ اور صنعت سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہے۔