• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی لگا دی

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ کے باعث اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعہ کی نماز پر پابندی لگادی۔قابض انتظامیہ نے عبادت گزاروں کیلئے مسجد سمیت قدیم شہر کے تمام بڑے مقدس مقامات بند کر دئیے۔ فلسطینی مذہبی رہنما نےاقدام پر شدید تنقید کی،رمضان میں پہلے ہی فلسطینیوں کی تعداد محدود کر دی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے ساتھ جاری جنگی کشیدگی کے باعث مقبوضہ بیت المقدس میں واقع الاقصیٰ مسجد میں جمعہ کی نماز منسوخ کر دی اور عبادت گزاروں کے لیے مسجد سمیت قدیم شہر کے تمام بڑے مقدس مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید