• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ پر کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزامات سامنے آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ پر کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزامات سامنےآگئے۔ محکمہ انصاف نے ایف بی آئی دستاویزات جاری کر دیں،ایک خاتون نے بتایا کہ 13سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔وائٹ ہاؤس نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، ایران جنگ کے بعد اس معاملے پر عوامی توجہ میں نمایاں کمی آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید ایف بی آئی دستاویزات جاری کر دی ہیں جن میں ایک خاتون کے انٹرویوز کا خلاصہ شامل ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے ساتھ اس وقت جنسی زیادتی کی جب وہ 13سے 15سال کے درمیان تھی۔ دستاویزات کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ایپسٹین اسے نیویارک یا نیو جرسی لے گیا جہاں اس نے اس کی ملاقات ٹرمپ سے کرائی۔ خاتون کے مطابق جب ٹرمپ نے اسے زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں کاٹ لیا۔

اہم خبریں سے مزید