• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے اسکول پر حملہ ممکنہ طورپر امریکی کارروائی کا نتیجہ ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اسکول پر حملہ ممکنہ طور پر امریکی کارروائی کا نتیجہ ہے، ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں صبح کی کلاس جاری تھی اور وہاں 170طلبہ موجود تھے ۔تنظیم نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔نیویارک ٹائمز کی تحقیق کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکا جنوبی ایران کے پرائمری اسکول پرحملہ کا ذمہ دار ہے،جس میں درجنوں بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔ایرانی حکام کے مطابق اس حملہ میں 150سے زائد بچےہلاک ہوئے تھے،اسرائیل اور امریکا میں سے کسی نے بھی تاحال اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی فوجی بیانات میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ان مقامات کے قریب ہوا ہے جو پاسداران انقلاب کے زیر کنٹرول ہیں ۔امریکی بیانات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ حملہ غالباًان ہی کی جانب سے کیا گیا تھا ،اخبار کے مطابق حملہ کے وقت کی سوشل میڈیا پوسٹس ،گواہوں کی تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نشانہ بنایا گیا جب انقلابی گارڈز کے بحری اڈوں پر بھی حملے کیے جارہے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید