کراچی (رفیق مانگٹ) انڈونیشیا کی ایران تنازع میں ثالثی کی پیشکش، پاکستان اور امارات کی حمایت، انڈونیشی صدر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کردار کے خواہاں، مسلم ممالک جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق، ایران بحران پر انڈونیشیا پالیسی پر اندرونِ ملک تنقید، خامنہ ای کی شہادت پر تاخیر سے تعزیت کرنے پر سوالات، بڑی مذہبی تنظیم نے پالیسی نظرثانی کا مطالبہ کردیا، بلوم برگ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی جانب سے ایران کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کو پاکستان اور یو اے ای سمیت کئی ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ انڈونیشی حکام نے بتایا اس اقدام کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔