• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر اسٹار شان کی ایکشن فلم ”بُلہ“ عید پر پیش ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی پنجابی فلم Bullah عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، جس کا پہلا جذبات سے بھرپور گانا ”لج پالا“ شائقین کیلئے ریلیز کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔گانے میں عمدہ شاعری اور میوزک کا حسین امتزاج ہے۔ ”جیو“ اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم کی پروموشن نے ناظرین کی بھر پور توجہ حاصل کرلی ہے۔ طویل عرصے بعد شائقین فلم اپنے پسندیدہ سپر اسٹار شان کو بڑی اسکرین پر ایکشن میں دیکھیں گے۔ فلم سازوں کو امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی اور باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید