• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ سے خلیجی توانائی برآمدات خطرے میں، قطر کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) قطر نے انتباہ کیا ہے کہ ایران جنگ سے خلیجی توانائی برآمدات خطرے میں ہیں۔ قطر ی وزیر توانائی نے بتایا کہ جنگ جاری رہی تو عالمی توانائی مارکیٹ شدید متاثر ہوگی، ایل این جی کی پیداوار روک دی گئی۔ خلیجی برآمد کنندگان فورس میجور اعلان کے دھانے پر،آبنائےہرمز ٹینکر ٹریفک میں ڈرامائی کمی، طویل اثرات متوقع ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر توانائی سعد القعابی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شدت اختیار کرتی رہی تو چند ہفتوں میں خلیج سے توانائی کی برآمدات رک سکتی ہیں، جس سے عالمی توانائی مارکیٹس میں ہلچل پیدا ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید