اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژن میں چیف فنانس افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے،نفیس رحیم صنعت و پیداوار اور عبدالرحمان اعجاز قانون و انصاف ڈویژن میں چیف فنانس اینڈ اکا ؤنٹس آفیسر تعینات، خرم جہانزیب،شہزاد اقبال اور امبرین فاطمہ تبدیل ، آڈیٹر جنرل آفس رپورٹ کرنیکی ہدایت، نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر ی کے منتظر پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسر نفیس رحیم کو چیف فنانس ا ینڈ اکا ؤنٹس آفیسر صنعت و پیداوار ڈویژن جبکہ عبدالرحمان اعجاز کو چیف فنانس اینڈ اکا ؤنٹس آفیسر قانون و انصاف ڈویژن تعینات کر دیا گیا، چیف فنانس ا ینڈ اکا ؤنٹس آفیسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن خرم جہانزیب کا تبادلہ کر کے انہیں اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔