• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی صورتحال: کشیدگی روکنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

اسلام آباد (صالح ظافر) کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ایران کی صورتحال پر مذاکرات اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، تاکہ علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور اس کے خارجہ پالیسی کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی، سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید، ایران میں پاکستان کے سابق سفرائے کرام آصف درانی، رفعت مسعود، خالد محمود، ممتاز سفارت کاروں، نامور ماہرین تعلیم اور سرکردہ پیشہ ور افراد نے اس بحث میں شرکت کی۔ اس گفتگو کا محور ایران کی ابھرتی ہوئی صورتحال، اس کے علاقائی اثرات اور پاکستان کا موجودہ و مستقبل کا پالیسی وژن تھا۔ یہ نشست ’’چیتھم ہاؤس رول‘‘ (خفیہ مشاورت کے اصول) کے تحت منعقد ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید