دبئی(اے ایف پی)دبئی کے رہائشیوں کو جمعہ کے روز موبائل فونز پر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک ہنگامی الرٹ موصول ہوا جس میں ممکنہ میزائل خطرات کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ممکنہ میزائل خطرات کے باعث فوری طور پر قریبی محفوظ عمارت میں پناہ لیں اور کھڑکیوں، دروازوں اور کھلی جگہوں سے دوررہیں۔ یہ الرٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب ایران خلیجی خطے میں جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔