• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پہلی نماز جمعہ میں ایرانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

تہران(اے ایف پی)امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد پہلی جمعہ کی نماز کے لیے تہران اور دیگر شہروں میں ایرانی عوام کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔جنگی حالا ت کے باوجود نمازیوں کاامام خمینی مسجد کے باہر اجتماع،تلاوت قرآن اور رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں،تہران کے علاوہ ایلام، بروجر اور زاہدان میں بھی بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ،سخت سیکورٹی میں نماز ادا کی گئی ۔ایرانی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی آن لائن ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مرد و خواتین سیاہ لباس میں ملبوس، بعض ایرانی پرچم اٹھائے، دارالحکومت میں امام خمینی کے بڑے مسجد کے باہر کھلے علاقے کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔جمعہ کی نمازیں اسی دوران پہلی بار ادا کی گئی ہیں جب امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ‌ای شہید ہوئے، جس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کو بھڑکا دیا۔
اہم خبریں سے مزید