• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ایران کو امریکی فوجی اہداف کی خفیہ معلومات دے رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو امریکی فوجی اہداف کی خفیہ معلومات دے رہا ہے، خفیہ روسی انٹیلی جنس ایران تک پہنچنے کا انکشاف، مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں و طیاروں کے مقامات ایران کو بتائے جا رہے ہیں، جنگ کے آغاز کے بعد روس نے ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی پوزیشنز فراہم کیں، روسی خفیہ مدد سے ایران کے حملوں کی درستگی بڑھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق روسی سفارت خانے کی خاموشی، الزامات پر تبصرہ نہیں کیا، امریکی ادارے سی آئی اے اور پینٹاگون نے روسی تعاون کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق روس ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔ ان معلومات میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کے مقامات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اس بات کا پہلا واضح اشارہ ہے کہ امریکہ کے ایک اور بڑے حریف نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں بالواسطہ کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید