• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غزہ پیس بورڈ سے الگ ہوکر ایران کا ساتھ دے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پیس بورڈ سے الگ ہوکر ایران کا ساتھ دے،ہمارے بچے دہشتگرد نہیں۔ امریکہ قونصلیٹ والے دہشتگرد ہیں۔ منتخب نمائندے خوف میں مبتلا ہیں۔ کیا کہ پاکستان آزاد ملک ہے یا نہیں؟ کراچی امریکن قونصل خانے کے واقعہ کے شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے،کزن بلاول بھٹو سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں،۔امریکہ ہمیں انسان نہیں سمجھتا، جمعہ کو کراچی میں 70کلفٹن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ امریکا اوراسرائیلی کی ایران پر جارحیت کیخلاف اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس ہے۔امریکن قونصل خانہ کے سانحہ میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ردعمل نوجوانوں نے پرامن احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں پر یو ایس کے میرین فورس نے سیدھی فائرنگ کی ۔ہمارے بچے دہشتگرد نہیں۔ امریکہ قونصلیٹ والے دہشتگرد ہیں۔ منتخب نمائندے بھی خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان آزاد ملک ہے یا نہیں؟ ۔امریکی حکام نے اس واقعہ کے بعد شہدا اور زخمیوں پر مقدمہ درج کروایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید