اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان کی سائبر سیکورٹی کے میدان میں اہم پیش رفت ، بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کےتوڑ کیلئے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیارکر لیا ، ذرائع کے مطابق ای ڈی آر سسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کردیا گیا، جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔