• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، اسرائیل، بھارت شیطانی تکون، ان کیخلاف کھڑے ہونا وقت کی ضرورت، حافظ نعیم

سکھر (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل، بھارت شیطانی تکون، ان کیخلاف کھڑے ہونا وقت کی ضرورت ہے، سندھ میں ڈاکو راج، اداروں میں کرپشن کا، 78لاکھ بچے اسکول سے باہر، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتیں نہیں، پی پی سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، ایک خاندان چالیس وڈیرے پیپلزپارٹی کی پہچان، مسلم لیگ (ن) بھی ایک خاندان کی پارٹی بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں عوامی دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔اس موقع پر صوبہ سندھ کے امیر کاشف سعید، زبیر حفیظ، رضا اللہ، سلمان ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی طاقت ہوتی تو کوئی حملہ نہیں کرسکتا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دنیا میں خونی درندوں کی حکمرانی موجود ہے، امریکا، اسرائیل، بھارت شیطانی تکون ،ان کیخلاف کھڑے ہونا وقت کی ضرورت ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت میں خونی بھیڑیوں کی حکومت ہے، یہ تینوں ایک دوسرے کے معاون ہیں، اس شیطانی تکون کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، انسانیت کا مقابلہ شیطان کے پجاریوں سے ہے، مغربی اقوام نے پہلے بھی دو جنگوں میں 12 کروڑ افراد کا قتل کیا، جمہوریت کے چیمپئن امریکا نے کانگریس سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کیا، 176 معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا، ہمارے حکمران اپنا اقتدار بچانے اور ٹرمپ کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، اسی لئے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کیا۔
اہم خبریں سے مزید