• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رجحان، 3715 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،محدود کاروبار کے باعث ہفتے کے اختتام پر مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 3715پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 61ہزار پوائنٹس سے کم ہو کر ایک لاکھ57ہزار پوائنٹس پر آگیا ،66.45فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 403ارب 60کروڑ 36لاکھ 4 ہزار روپےگھٹ گئی ،کاروباری حجم بڑی کمی سے 49.83 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ہاف ڈے کی وجہ سے کاروبار ی حجم بہت محدود رہا اورجمعرات کی نسبت 36کروڑ 7 لاکھ 33ہزار شیئرز کی کمی سے 36کروڑ 31لاکھ 45 ہزار شیئرز پر آگیا ، جمعہ کو اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد انڈیکس میں 225 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا لیکن بعد ازاں محدود کاروبار اور فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب آگیا۔
اہم خبریں سے مزید