• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹر وے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم ، ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات کیخلاف درخواست کی سماعت،سندھ ہائی کورٹ این ایچ اے حکام پر برہم، سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیوں؟ کراچی میں چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی پل نہیں گرا، عدالت تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات پر چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد سلیم جیسر کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بنچ کے روبرو ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ این ایچ اے ہائی ویز کی بہتری کے لئے کیا کام کر رہی ہے؟ ممبر جنوبی این ایچ اے عبدالطیف مہیسر نے کہا کہ گیارہ منصوبے اور اسکیمز موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید