• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی مداخلت قابل مذمت ہے، محمد عیسیٰ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی مداخلت اور پریس کلب کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملوث آفیسرز و پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ ہم صحافت اور پریس کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کوئٹہ پریس کلب کے تقدس کی پامالی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو موجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے اس کا مقصد کوئٹہ پریس کلب کے مثبت اورجاندار کردار کو کمزور کرناہے جوکہ کسی بھی صورت قبول نہیں انہوں نے تمام سیاسی جمہوری وطن دوست و مذہبی پارٹیوں اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس فورس کی مداخلت کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔
کوئٹہ سے مزید