• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی سیکٹر کے حوالےسےاتفاق رائے سے پالیسیاں بنانے کامطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے رہنما سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور ایف بی آر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ٹیکسز کی تعداد اور شرح کم کرنے کا تجربہ کریں ہر طرح کے اقدامات کے باجوود محصولات وصولیوں میں شارٹ فال آ رہا ہے پراپرٹی سیکٹر کے خلاف مہم جوئی کی بجائے اتفاق رائے سے پالیسیاں بنائی جائیں بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگایہ کامیابی کہیں عارضی تو نہیں زر مبادلہ کے ذخائر کی حقیقت سب کے سامنے ہے تجارتی خسارہ ایک بار پھر بڑھ رہا ہے حکومت نظام کو آٹومیشن لانے پر توجہ مرکوز کرے ایف بی آر کے شعبوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جائے تاکہ خانہ پری کی بجائے حقیقی معنوں میں کام ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید