• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمزگان پر حملہ، ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں حملہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں مختلف اہداف پر حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے جن اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اُن میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیاں اور میزائل لانچنگ مقامات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں۔

ایرانی میڈیا نے منگل کی صبح خبر دی تھی کہ صوبہ ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے 48 گھنٹے کے دوران ہر مزگان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ان جارحانہ اور بلاجواز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام نتائج کا ذمے دار امریکی حکومت کو ٹھہراتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید