• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن ذخائر پر امریکی، اسرائیلی حملے جنگی جرم کے مترادف ہیں، ایران

ایران نے ایندھن ذخائر پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو جنگی جرم کے مترادف قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایران میں تیل کے ذخائر اور تیل تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں پر بیان دیا اور کہا کہ ایران کے ایندھن ذخائر پر بڑے پیمانے پر حملے جنگی جرم کے مترادف ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایندھن ذخائر کو نشانہ بنا کر حملہ آور خطرناک مواد اور زہریلے مادے فضا میں چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زہریلے مادوں سے شہری متاثر ہو رہے ہیں، ماحول تباہ ہو رہا ہے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایسے حملوں سے ناصرف انسانی جانوں کو بلکہ ماحولیات کو بھی سنگین خطرات ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید