• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایس سی میں اصلاحات سے کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025پیش کی اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال چوہدری بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات سے ادارے کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا ۔
لاہور سے مزید