• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم سین کے فوری تحفظ سے تفتیش کا معیار مزید بہتر ہوگا، آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ کرائم سین پروٹیکشن تفتیش کا بنیادی جزو ہے اور جائے وقوعہ کے درست اور بروقت تحفظ سے شواہد محفوظ رہتے ہیں جس سے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ʼʼانصاف آپ کی دہلیز پرʼʼ کے تحت پنجاب پولیس نے کرائم سین کے فوری تحفظ اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 747تھانوں کی گاڑیوں کو کرائم سین پروٹیکشن کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید