• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی میں کمی کرکے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، سعودی عرب

سعودی عرب نے اردن، بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق برادر ممالک کی خودمختاری پر حملے جاری رکھنے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق کشیدگی میں کمی کر کے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ تمام فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کی طرف واپس آئیں۔  

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریقین پاکستان کی میزبانی اور قطر کی کوششوں سے ہونے والے تعمیری مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید