کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم اور سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طویل عرصے بعد سیاسی رابطہ بحال ہوگیا، ہفتے کوبلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی ایم کیوایم پاکستان قیادت کی اہم غیر رسمی سیاسی بیٹھک ہوئی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کےمطابق اس سیاسی بیٹھک میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیگر موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال ، ترقیاقی منصوبوں ، پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی تعلقات، گورنر سندھ کی تبدیلی اور دیگر امور پر غور آئے۔ ملاقات میں تمام امور پر کو بات چیت سے طے کرنے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان میں ورکنگ ریلشن شپ جاری رکھنے اور مذید ملاقاتوں پر اتفاق ہوا۔دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوا کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مذید رابطے جاری رکھیں جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صدر زرادری کو کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی منصوبوں اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔