اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایران امریکا اسرائیل جنگ اور خلیج میں کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر ایف بی آر نے پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی میں بین الاقوامی شپمنٹ کارگو کی عارضی سٹوریج کا یونٹ قائم کر دیا ہے، ایف بی آرکے محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میسرز ڈی ورلڈ( کیو آئی سی ٹی) کراچی کو پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے شمال مشرقی انڈسٹریل زون میں 16.9 ایکڑ پلاٹ نمبر ایس پی پانچ میں بین الاقوامی شپمنٹ کارگو کے عارضی سٹوریج یونٹ قائم کردیا گیا ،میسرز ڈی ورلڈ ٹرمینل میں بیک اپ برتھ ایریا کو شمال کی جانب پورٹ قاسم اتھارٹی ریزور روڈ، جنوب کی جانب پورٹ قاسم اتھارٹی ریزرو روڈ ، مشرق کی جانب ایف اے پی دو ایکڑ پلاٹ اور مغرب کی جانب پورٹ قاسم اتھارٹی روڈ تک محدود کیاگیا ہے،علاوہ ازیں ایف بی آر کے ایک اور نوٹیفکیشن میں انٹرنیشنل ٹرانسشپمنٹ رولز میں اہم ترامیم کر دی ہیں ، رولز 510اے میں ترامیم کے تحت سمندری بندرگاہ کے ساتھ ساتھ ائر پورٹ کو بھی شامل کردیاگیا ہے۔