• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیچیدہ طریقے سے پرتگال پہنچنے والا مسافر کراچی واپسی پر گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے مطابق مسافر قمر الحسن ولد محمد اعظم جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے پرتگال سے ترکی کے راستے کراچی پہنچا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویے پر مسافر کو انچارج شفٹ کے پاس ریفر کیا گیا۔تفصیلی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر سفر کیا۔مسافر نے ترکی، یونان اور اٹلی کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلہ حاصل کیا۔بعد ازاں مسافر پرتگال پہنچا اور عارضی رہائشی پرمٹ حاصل کیا۔ملزم نے ایجنٹ محمد افضل سے رابطہ کرنے کا اعتراف کیا۔ایجنٹ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض غیر قانونی سفر کا انتظام کیا۔ملزم نے کوئٹہ، ایران، ترکی، اٹلی اور پرتگال کے راستے غیر قانونی سفر کیا۔ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید