اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی کےتقرر وتبادلے،حمیرا اعظم ایڈیشنل سیکریٹری قانون و انصاف تعینات ، ریلوے پولیس گریڈ 20 کے افسرعبد الرب اورایف آئی اے گریڈ18 کے افسر حسن جہانگیر کی خدمات پنجاب کے سپرد ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔وفاقی حکومت نے سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کی افسر حمیرا اعظم خان کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت قانون و انصاف تعینات کر دیا ۔ حمیرا اعظم خان اس سے قبل موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ تعیناتی کا اطلاق 21 مارچ 2026 سے ہو گا اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گی۔دریں اثنا ء پاکستان ریلوے پولیس میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسرعبد الرب اور ایف آئی اے میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ18 کے افسر حسن جہانگیر کو تبدیل کرکے پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ۔