اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) 2025ء میں دو کروڑ 26 لاکھ پاکستانی شہریوں نے غیر ملکی سفر کئے، ایف آئی اے امیگریشن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پاکستانی ایئرپورٹس ، بندرگاہ اور خشکی کے راستے سفر کرنے والے 22.6 ملین لوگوں کی آمدورفت کا ریکارڈ مرتب کیا ، بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے جانے کے خواہاں ہزاروں افراد کو آف لوڈ کیا جبکہ غیر قانونی طریقے سے جانے والوں کو واپسی پر حراست میں لے کر عدالتوں میں پیش کیا ۔