اسلام آباد( رانا غلام قادر)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بدھ کے روز سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر ریاض پہنچ گئے،اسحاق ڈار عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے،جس میں عالمی و علاقائی امور پر غور کیا جائے گا،ریاض ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا،سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔