کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر ایل پی جی لے کر آنے والے بحری جہاز کے جعلی شپنگ دستاویزات کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی ہے ۔پورٹ قاسم پر ویسل وینس 9نامی جہاز 3ہزار 267 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آیا تھا جو کہ ایم ایس ساحل گیس کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ نے امپورٹ کی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو اطلاع ملی تھی کہ اس ایل پی جی کارگو ٹینکر میں جعلی شپنگ دستاویزات پر ایل پی جی امپورٹ کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور دستاویزات کی چھان بین جاری ہے۔