• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف ٹرمپ کی جنگ دبئی کے ارب پتی کی کھل کر تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کیخلاف ٹرمپ کی جنگ، دبئی کے ارب پتی کی کھل کر تنقید، خالد احمد الحبتور نے امریکی صدر کی ایران جنگ کو خطرناک قرار دیا اور ممکنہ نقصانات پر سوال اٹھایا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دبئی کے ارب پتی خالد احمد الحبتور نے ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی فیصلے پر کھلے الفاظ میں تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ٹرمپ نے اس جنگ کے ممکنہ نقصانات کا حساب لگایا اور اس کا سب سے زیادہ اثر خلیجی ممالک پر پڑے گا۔ الحبتور نے بعد میں وضاحت کی کہ وہ ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن ایران کو اس سے زیادہ۔ اس دوران خلیجی ممالک، خصوصاً متحدہ عرب امارات، ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور الحبتور کے مطابق اب انہیں صرف اپنے مفادات پر بھروسہ کرنا ہوگا کیونکہ عالمی طاقتوں پر اعتبار محدود ہے۔
اہم خبریں سے مزید